1. EachPod

Ibrat.. Lessons from life

Author
Fajr Reminders - Mahmood Habib Masjid and Islamic Center
Published
Sat 01 Jun 2024
Episode Link
https://mhmic.org/fajrreminders/ibrat-lessons-from-life/

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہےحضرت تھانوی کے خلیفہ خواجہ عزیز الحسن مجذوب

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہےیہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے

جہاں میں ہیں عبرت کے ہر سُو نمونےمگر تجھ کو اندھا کیا رنگ و بُو نےکبھی غور سے بھی دیکھا ہے تو نےجو معمور تھے وہ محل اب ہیں سُونے

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہےیہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے

ملے خاک میں اہلِ شاں کیسے کیسےمکیں ہو گٔیٔے لا مکاں کیسے کیسےھؤے ناموَر بے نشاں کیسے کیسےزمیں کھا گٔیٔ آسماں کیسے کیسے

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہےیہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے

اجل نے نہ کسریٰ ہی چھوڑا نہ دارااسی سے سکندرسا فاتح بھی ہاراہر ایک چھوڑ کے کیاکیا حسرت سدھاراپڑا رہ گیا سب یہیں ٹھاٹ سارا

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہےیہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے

تجھے پہلے بچپن میں برسوں کھلایاجوانی نے پھر تجھ کو مجنوں بنایابڑھاپے نے پھر آ کے کیا کیا ستایااجل تیرا کر دے گی بالکل صفایا

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہےیہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے

یہی تجھ کو دھُن ہے رہُوں سب سے بالاہو زینت نرالی ہو فیشن نرالاجیا کرتا ہے کیا یونہی مرنے والا؟تجھے حسنِ ظاہر نے دھوکے میں ڈالا

کؤی تیری غفلت کی ہے انتہا بھی؟جنوں چھوڑ کر اب ہوش میں آ بھیجگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہےیہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے​

Share to: